エピソード

  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 80 | خلیفۂ خاص کی استعداد کی پہچان کا طریقۂ کارنیز خلافتِ خاصہ کی فروعات
    2025/03/28
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 80:
    فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل (آخری درس)
    خلیفۂ خاص کی استعداد کی پہچان کا طریقۂ کار
    نیز خلافتِ خاصہ کی فروعات اور لواحق کا بیان
    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 26؍ رمضان المبارک 1446ھ / 27؍ مارچ 2025ء
    بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ فصلِ ہفتم اور اس کے مقصدِ اوّل کا خلاصہ
    ✔️ آپ ﷺ شریعت، طریقت اور سیاست کے امام تھے
    ✔️ نکتۂ ششم: صحابہ ؓ میں سے خلافتِ خاص کی استعداد کی پہچان کا طریقہ
    ✔️ نبی ﷺ کی نبوت کی پہچان کے دو عقلی طریقے:
    1۔ گزشتہ انبیاؑ و حکما کی پیشین گوئیاں
    2 ۔ گزشتہ انبیاؑ کی تصدیق اور نبیؑ سے معجزات کا ظہور
    ✔️ خلیفۂ خاص کی پہچان کے بھی عقلی طور پر دو طریقے:
    1۔ پیغمبر ﷺ کی طرف سے واضح بشارتیں
    2۔ خلافتِ خاصہ کے معانی (علامتوں) کا عملی طور پر فرد میں نمایاں ہونا
    ✔️ نکتۂ ششم کے تناظر میں خلیفۂ خاص کی نشانیاں: ا۔ نبی ﷺ کی بشارتیں، ۲۔ طریقت کے مقاماتِ عالیہ پر فائز، ۳۔ نبی ﷺ کا اس سے ولی عہد کی طرح معاملہ فرمانا
    ✔️ نکتۂ ہفتم: مسئلۂ خلافتِ خاصہ کی فروعات اور لواحق کا بیان
    ✔️ مسئلۂ خلافت کی پہلی فرع؛ ولایتِ نبوت میں خلفا کی افضلیت کی قرار واقعی حیثیت
    ✔️ دوسری فرع؛ خلفا کی جسمانی ساخت اور طبعی اوصاف کی وجہ سے فرقِ مراتب اور مزاجوں کا اختلاف
    ✔️ تیسری فرع: نمایاں انتظامی صلاحیتوں کا حامل ہو اور ذاتی خواہشات کا اسیر نہ ہو
    ✔️ حبریت (عملی رسوخ) اور زہد و تقویٰ پر ملکۂ سیاست اور خلافت کی اہلیت رکھنے والے کو ترجیح حاصل: چند وجوہات اور اصحابِ نبویؐ کے واقعات سے توضیح و تشریح
    ✔️ خلافتِ خاصہ کا علم بہت اونچا اور بلند تر علم ہے، نیز ولی اللّٰہی افکار کی جامعیت اور مقام و مرتبہ
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا
    続きを読む 一部表示
    1 時間 28 分
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 79 | شریعت، طریقت اور سیاست میں خلفائے نبیؐ کی اہم خصوصیات کا تحقیقی مطالعہ
    2025/03/28
    خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 79:فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائلنکتۂ پنجم کی تکمیل:شریعت، طریقت اور سیاست میںخلفائے نبی ﷺ کی اہم خصوصیات کا تحقیقی مطالعہخطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 25؍ رمضان المبارک 1446ھ / 26؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہربمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ فصلِ ہفتم کے سابقہ دروس سے ربط اور جامع خلاصہ✔️ تشبہ بالنبیؐ کا معنی؛ نبیؐ اورغیر نبیؐ کے اوصاف وملکات میں فرق کی توضیح✔️ نبیؐ کا خلیفہ اوصافِ پیغمبرؐ میں کچھ درجہ کم ہوتا ہے، نیز نبی معصوم اور خلیفہ محفوظ ہوتا ہے✔️ اُمورِ سیاست و حکومت میں کار فرما دواعی✔️ نبی اکرمﷺ اور آپؐ کے خلفاؓ کے اقدامات کے پیچھے داعیۂ اِلٰہیہ کارفرما✔️ اللہ تعالیٰ کائناتِ کون ومکان کے سیاست دان✔️ ہر دور کے داعیۂ اِلٰہیہ اور شان کے مطابق دینی و سیاسی جدوجہد کا تاریخی جائزہ؛ حضور ﷺ سے ولی اللّٰہی جماعت کا تاریخی تسلسل✔️ سیاست وحکومت میں خلیفۂ خاص کی سات اہم خصوصیات:1۔ پہلی خصوصیت: ہوش مندی اور فرد شناسی2۔ دوسری خصوصیت: درست رائے کے مطابق صحیح فیصلہ سازی کا ملکہ✔️ فیصلہ سازی میں سستی و کاہلی اور عجلت پسندی کے نتائج اور ابوجعفر منصور عباسی کا واقعہ✔️ اہم امور کے وقت بروقت سیاسی فیصلوں کے لیے فراستِ المعیہ (انتہا درجے کی ذہانت) کی ضرورت واہمیت✔️ خلافت میں فراستِ المعیہ پیدا کرنے کے لیے اہم ترین چیز صحبت ہے3۔ تیسری خصوصیت: بخت و نصیبہ بہت اونچا ہو، فردوسی کے قصے سے وضاحت✔️ بخت کی تشریح، اونچے درجے کے بخت کے حامل حکمران✔️ بخت معلوم کرنے کا طریقہ اور اس کا صحیح وقت✔️ نجومیوں کا بخت معلوم کرنے کا طریقہ درست نہیں ہے4۔ چوتھی خصوصیت؛ شجاعت، نیز بہادری کے غیر متوازن رویے5۔ پانچویں خصوصیت: حلم و بردباری6۔ چھٹی خصوصیت: حکمت و دانائی، نیز غفلت اور منتشر طبیعت‘ حکمت کی متحمل نہیں ہوتی7۔ ساتویں خصوصیت: عدالت✔️ حبریت (علمی رسوخ) سے متعلق خلیفہ کی خصوصیات: 1۔ کتاب و سنت کا عالم ہو،2۔ اہلِ فہم ہو، 3۔ حکم کی حکمت و مصلحت جاننے والا ہو، 4۔ فقہ اور قانونی نظام کا عالم اور مجتہد منتسب ہو، 5۔ تعلیم وتربیت کا نظم ونسق بنانے والا ہو، 6۔ علومِ نبوت میں تحریفات کا دروازہ بند کرنے والا ہو✔️ ملتِ محمدیہؐ میں حبر (علمی رسوخ رکھنے) کا معیار‘ میانہ روی ہے، نہ کہ باریک بینی اور تعمُّقات کا حامل✔️ طریقت اور مرشدِ خلائق کے طور پر خلیفہ کی خصوصیات✔️ جبلی ساخت کے مطابق فطرتِ انسانیت کو نکھارنے والا‘ مرشد کہلاتا ہے✔️ خلیفۂ رسولؐ میں ارشادِ اُمت کے لیے قصدِ اعمال اور راہِ اعتدال کی ناگزیریت✔️ تصوف اور حقائقِ کائنات کی اَبحاث سلوک و احسان کے راستے کی رکاوٹ✔️ علم التصوف اور علم السلوک والاحسان دو الگ الگ علم ہیں✔️ صفتِ احسان کا مقصد؛ انسان کی قوتِ عاملہ کی تہذیب کرنا ہے✔️ خلفاؓ پر برکاتِ الٰہی کے نزول کا اہم ترین سبب‘ سبقتِ اسلام اور ہجرت ہے✔️ حدیث میں نفحاتِ رب تبارک وتعالی کے تناظر میں برکات کے نزول کی لاجواب بحث✔️ اجنبیتِ دین کے زمانے میں تعاونِ دین، موافق ماحول میں تعاون سے فائق و برترہے✔️ سابقین اوّلین مؤمنین مہاجرین کی افضلیت کا ایک منفرد پہلو✔️ صحابہؓ ...
    続きを読む 一部表示
    1 時間 35 分
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 78 | نبوت کے ملکاتِ راسخہ کے ساتھ خلفائے نبی کی مشابہت کا تحقیقی مطالعہ
    2025/03/28
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 78:
    فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
    نکتۂ پنجم کے ذیل میں
    نبوت کے ملکاتِ راسخہ کے ساتھ
    خلفائے نبی کی مشابہت کا تحقیقی مطالعہ
    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 24؍ رمضان المبارک 1446ھ / 25؍ مارچ 2025ء
    بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ نکتۂ پنجم کے دقیقۂ اوّل کا خلاصہ، سابقہ سے ربط
    ✔️ دقیقۂ دوم: کائنات میں اللہ کا فاعل مختار ہونا اور سبب و مسبب پر مبنی عالمگیر نظام‘ امرِ برحق ہے
    ✔️ ان دونوں موقفوں سے متعلق ظاہر بین اور سرسری نظر رکھنے والوں کا جائزہ
    ✔️ مطلوبہ افعال واعمال اور احوال و کیفیات کی ترتیب و تنسیق کے لیے ملکۂ راسخہ ضروری ہے
    ✔️ کائنات میں منظم طور پر افعال وکمالات کا جاری ہونا‘ عقلی طور پر ذاتِ باری تعالیٰ کے خالق وموجد ہونے اور مکمل قدرت کے ثبوت کی روشنی دلیل
    ✔️ نبی اکرم ﷺ کا تین شعبوں میں اعلیٰ درجے کے ملکۂ راسخہ کے ساتھ خلفا کی مشابہت کا تحقیقی جائزہ
    ✔️ خلفا میں قوتِ عاقلہ وعاملہ اور ان کے امتزاج سے مہارت کا پیدا ہونا‘ خلیفۂ خاص بننے کے لیے ضروری
    ✔️ علومِ نبوت کے حصول کے لیے قوتِ عاقلہ کی بلندی، زہد و تقویٰ کے لیے قوتِ عاملہ اور دونوں کے امتزاج سے سیاستِ نبویؐ کی مہارتِ تامہ پیدا ہوتی ہے
    ✔️ دقیقہ: معجزہ کی حقیقت اور اثباتی واقعات
    ✔️ خلفا کی براعت ومہارت کے اظہار کے لیے خرقِ عادت واقعات اورکرامات کا ظہور
    ✔️ خلیفۂ خاص‘ تین اقسام میں نبی سے مشابہت رکھتا ہو:
    ۱۔ مرشدِ خلائق ہو
    ۲۔ داعیۂ اِلٰہیہ کو بہ طورِ سیاست دان قبول کرنے والا ہو
    ۳۔ شریعتِ محمدیؐ کا مجتہد منتسب ہو
    ✔️ یہ تینوں صفات نبیؐ کے عوارض اور خلیفہ کی ذات کا حصہ ہونا ضروری ہے
    ✔️ معجزہ‘انبیا علیہم السلام کی نبوت کے لیے ثبوت اور مخلوق کے لیے اِتمامِ حجت ہوتا ہے
    ✔️ اعجازِ قرآن: فطری علوم، نوعِ انسانی کے تقاضے اور ان کا عملی نظام
    ✔️ قرآن کا یہی اعجاز ہے کہ اہلِ فطرت اس کا انکار نہیں کر سکتے
    ✔️ معجزہ نبیؐ کے ساتھ خاص، جب کہ خلیفۂ راشد پر برکاتِ نبوت کا فیضان
    ✔️ صالح بادشاہت و خلافت کے دو لازمی تقاضے: اُمت کے لیے مطمئن معاشی نظام اور پُرامن سیاسی نظام
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا
    続きを読む 一部表示
    1 時間 19 分
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 77 | فیضِ نبوتؐ بواسطۂ خلفائے راشدینؓ نیز نکتۂ پنجم کا پہلا تمہیدی اشارہ
    2025/03/26
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 77:
    فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
    نکتۂ چہارم کے ذیل میں فیضِ نبوتؐ بواسطۂ خلفائے راشدینؓ کی توضیح
    نیز ملکاتِ نبیؐ سے خلفاءؓ میں ملکات اور احوال پیدا ہونے کی نوعیت
    (نکتۂ پنجم کا پہلا تمہیدی اشارہ)
    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 23؍ رمضان المبارک 1446ھ / 24؍ مارچ 2025ء
    بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ سابقہ سے ربط؛ نبی اکرم ﷺ کی سیاست کے ادوارِ ثلاثہ اور حبریت کے پہلوؤں کا اجمالی جائزہ
    ✔️ نبی ﷺ کی صورتِ زاہد وعابد کا افادہ؛ علمِ احسان (تزکیہ وتربیت) کے چار بنیادی اُمور
    ✔️ تزکیہ و تربیت میں حفاظتِ لسان کی اہمیت اور حضوؐر کا احوال ومقامات پیدا کرنے کی طرف اشارہ
    ✔️ صفتِ احسان سے اتصاف کے بعد رہنمائی کے منصب پر فائز ہونا
    ✔️ محسنین کی ترقی کے لیے سلوک و احسان کے مختلف خانوادے‘ نبوت کا فیضان اور برکات ہیں
    ✔️ علم الاحسان کا پہلا خانوادہ: خلفائے راشدینؓ، جو براہِ راست مشکوٰۃ نبوت سے مستفید ہوئے
    ✔️ علمِ احسان کے مرتبے؛ نبی ﷺسے بلا واسطہ اور بالواسطہ استفاضہ کی نوعیت
    ✔️ پہلا مرتبہ اور اس کی وضاحت
    ✔️ کمالاتِ نبوت کے اعتبار سے آپؐ کے اعمال و افعال اور اقوال کی درجہ بندی اور محققین علما کی اس حوالے سے رہنمائی
    ✔️ مسائلِ احسان کا دوسرا مرتبہ اور خلفائے راشدینؓ کے توسط (واسطہ بننے) کا مقام
    ✔️ نسبتِ اُویسیہ کا مطلب
    ✔️ تصوف و احسان سے متعلق فیضِ نبوتؐ بواسطۂ خلفائے راشدینؓ کی صورت کی توضیح مکمل ہوئی
    ✔️ سلوک و احسان (تزکیہ و تربیت) کا مکی و مدنی دور کے اعتبار سے جائزہ
    ✔️ نکتۂ چہارم کا خلاصہ: حضور ﷺ کی نبوت کی تکمیل کے تین دائرے؛ شریعت، طریقت اور سیاست ہیں اور عقلی طور پر ثابت ہو گیا کہ خلفائے راشدینؓ نے ان تینوں دائروں کو مکمل کیا ہے
    ✔️ افعال و احوال کے صدور میں ملکات اور عمدہ استعدادات کار فرماں ہوتے ہیں
    ✔️ نکتۂ پنجم: نبی اکرمؐ کے ملکاتِ راسخہ سے خلفاءؓ میں ملکات اور احوال پیدا ہونے کی نوعیت اور مشابہت کی حقیقت
    ✔️ نکتۂ پنجم کا پہلا تمہیدی اشارہ: خلقِ اشیا میں براہِ راست اراردۂ الٰہیہ اثر انداز ہے
    ✔️ دائرۂ تخلیق میں علل ومعلول کی بحث میں دو سکول آف تھاٹس، فلاسفہ کی کج فہمی اور معتدل رائے
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا
    続きを読む 一部表示
    1 時間 11 分
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 76 | شریعت، طریقت اور سیاست کی تکمیل کی تفصیل‘ خلافتِ خاصہ کے تناظر میں
    2025/03/26
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

    خُطبہ 76:

    فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
    نکتۂ چہارم؛
    برکات و فیوضاتِ نبوت کی ظاہری شکل
    (شریعت، طریقت اور سیاست) کی تکمیل کی تفصیلات‘ خلافتِ خاصہ کے تناظر میں

    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 22؍ رمضان المبارک 1446ھ / 23؍ مارچ 2025ء
    بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ✔️ سابقہ درس میں بیان کردہ نکات کا خلاصہ
    ✔️ آپؐ کی شریعت، طریقت اور سیاست کی تفصیلات
    ✔️ حضرت محمد ﷺ افضل الشرائع، افضل الانبیاء اور افضل الکتب کی خصوصیات سے متصف ہیں
    ✔️ پیغمبروں کی بعثت کی تین صورتیں (بادشاہی، حبریت اور زہد وتقویٰ) اور ہر صورت میں نبی کے لیے غلبہ لازمی و ضروری
    ✔️ افضل الانبیاءؑ کی خصوصیات؛ بادشاہی، حبریت اور زہد کا جامع ہو، اسی لیے نبی ﷺ افضل الانبیاء ہیں
    ✔️ نبوت بطور عنایتِ الٰہی جسم میں موجود نفس ناطقہ کی مانند ہے اور خلفائے راشدین کی اطاعت گزاری گویا ظاہری جسم کی مانند ہے
    ✔️ خلافتِ باطنہ (مکی دور) و ظاہرہ (ریاستِ مدینہ) میں حضوؐر کی برکاتِ نبوت اور فیوضاتِ رسالت سے جسمِ نبوت میں اضافے کی تفصیلات
    ✔️ آپؐ کے لیے شہنشاہیت و بین الاقوامی غلبہ (خلافتِ کبریٰ) کی متواتر بشارتیں اور یہ وعدہ خلفائے راشدینؓ (نبوت کے ظاہری بدن) سے تکمیل پذیر ہوا
    ✔️ حضور ﷺ بطور حِبر شریعت اور اس کی تفصیلات
    ✔️ صحابہؓ، تابعینؒ اور تبع تابعینؒ نے حضور ﷺ کے بعد علومِ شریعت کو مختلف انداز سے جاری رکھا ہے
    ✔️ حضور ﷺ کی بعثت سے علومِ انسانیت کا ظہور اور دنیا بھر میں آج تک فیضان جاری ہے
    ✔️ آپ ﷺ کی حبریت کے مراتب، مکی دور کے علوم؛ علم التوحید، علم المعاد اور انبیائے سابقین کے قصص
    ✔️ مدنی دور کے علوم؛ اَحکام و حِکم (حکمت) کا نزول اور شریعت کا مکمل عملی نظام
    ✔️ تیسرا مرتبہ حبریت؛ آپ ﷺ کی وفات کے بعد خلفا میں علومِ شریعت کا منتقل ہونا
    ✔️ تیسرے مرتبے کی پہلی قسم؛ علوم کے مرکز و منبع (قرآنِ حکیم) کی جمع وتدوین
    ✔️ دوسری قسم؛ حضور ﷺ کے بعد پیش آمدہ مسائل کی تفتیش اور قرآن و حدیث کی روشنی میں اخذ و استنباط
    ✔️ فقہ اسلامی کے تین بڑے ماخذ؛ کتاب اللہ، سنتِ رسول ﷺ اور خلفاء و صحابہ ؓ کے مجمع علیہ اقوال

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    2 時間 3 分
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 75 | نکتۂ دوم اور سوم کے ذیل میں خلافتِ خاصہ کی حقیقت کی جامع تشریح
    2025/03/26
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 75:
    فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
    نکتۂ دوم اور سوم کے ذیل میں خلافتِ خاصہ کی حقیقت کی جامع تشریح
    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 21؍ رمضان المبارک 1446ھ / 22؍ مارچ 2025ء
    بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ خلافتِ خاصہ کی حقیقت؛ نکتۂ اول کا خلاصہ
    ✔️ نکتۂ دوم؛ نبوت کی حقیقت اور رسولوں کی بعثت کے مقاصد
    ✔️ طبیب کی مثال سے حقیقتِ نبوت کی توضیح
    ✔️ نبوت کا پہلا مقصد؛ شریعت کی تعلیمات کو اصلاحِ ناس کے لیے عام کرنا
    ✔️ نبوت کا دوسرا مقصد؛ شرک و مظالم کی حقیقت واضح کرکے ان کا ردّ کرنا
    ✔️ نبوت کا تیسرا مقصد؛ اقوام کی سیاست
    ✔️ نبی کی خصوصیت؛ سب سے زیادہ أعدل النّاس ہو اور ملائِ اعلی سے مشابہت رکھتا ہو
    ✔️ انبیاؑ کے لیے ان کی اُمت واصحاب کو مسخر کردیا جاتا ہے، جو اس علمِ نبوت کو حاصل کرتے ہیں اور دنیا میں پھیلاتے ہیں
    ✔️ حضور ﷺ کی خلافت؛ شریعت، طریقت اور سیاست کی جامع ہے
    ✔️ نکتۂ سوم؛ خلافت کی حقیقت اور خلافتِ ظاہرہ و باطنہ
    ✔️ خلافتِ ظاہرہ وباطنہ کے پسِ منظر میں اقامتِ دین کے لیے علومِ نبی اور زہد وتقوی کی تربیت کی ناگزیریت
    ✔️ خلافت کے لیے ظاہری معنی کے ساتھ باطنی معنی کی رعایت ضروری ہے
    ✔️ اللہ کی طرف سے خلافت کا داعیہ، اشخاص کے دلوں میں ڈالا جاتا ہے
    ✔️ خلیفہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ پیغمبر کے مشابہ ہو
    ✔️ خلیفہ خاص‘خلافتِ ظاہرہ اور باطنہ دونوں خصوصیات کا حامل ہوتا ہے
    ✔️ خلافتِ خاصہ کے لیے؛ آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہ ﷺ، سلف صالحین کے آثار اور خلفائے راشدین کے قصوں کا مطالعہ کرلیا جائے
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا
    続きを読む 一部表示
    1 時間 51 分
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 74 | اوصافِ پیغمبری ﷺ میں خلیفۂ راشد کی مشابہت کی لاجواب توضیح و تشریح
    2025/03/26
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 74:
    فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
    اوصافِ پیغمبری ﷺ میں خلیفۂ راشد کی مشابہت کی لاجواب توضیح و تشریح
    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 19؍ رمضان المبارک 1446ھ / 20؍ مارچ 2025ء
    بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ خلیفۂ راشد کے لیے پیغمبر ﷺ کے اقوال و افعال اور اَخلاق و مَلَکات میں مشابہت ضروری ہے
    ✔️ خلیفۂ راشد کے لیے نبیؐ کے اَوصاف سے مشابہت کے وضاحتی اُمور
    ✔️ خلیفۂ راشد‘ اصحاب النبی ﷺ کے طبقۂ علیا میں سے ہوتا ہے
    ✔️ خلیفۂ راشد کے لیے قوتِ عاقلہ وعاملہ میں پیدائشی اور اکتسابی‘ دونوں اعتبار سے نبی سے مشابہ ہونا لازمی ہے
    ✔️ نبیﷺ کے قلب مبارک کے واسطے سے داعیۂ اِلٰہیہ، خلیفۂ راشد میں منتقل ہوتا ہے، نیز داعیۂ اِلٰہیہ پیدا کرنے کے لیے دینی تسلسل اور صحبت کی اہمیت
    ✔️ خلیفۂ راشد‘ علومِ نبوت منتقل کرنے کا واسطہ و ذریعہ ہے
    ✔️ خلیفۂ راشد کی کامل وضاحت کے لیے تشریع اور نبوت کی حقیقت سمجھنا ضروری؛ سات بنیادی نکات
    ✔️ نکتۂ اَول: تشریع تتمۂ تقدیر ہے، نیز تقدیر کی وضاحت
    ✔️ انسان کی حقیقت؛ قوتِ مَلَکیہ و بھیمیہ میں اعتدال ضروری
    ✔️ فطرتِ انسانی اور تشریعِ بنی آدم کا مفہوم اور باہمی تعلق
    ✔️ نبی ﷺ سب سے زیادہ متعدل مزاج اور یہی وحی کے نزول کا جبلی سبب
    ✔️ شریعتِ بنی آدم ایک ہے، البتہ قوموں اور زمانے کے لحاظ سے عملی طریقۂ کار بدلتا رہا
    ✔️ حضور ﷺ کی شریعت کل انسانیت کے لیے اصل کی حیثیت رکھتی ہے
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا
    続きを読む 一部表示
    2 時間 46 分
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 73 | فصل ہفتم (پہلا درس) خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
    2025/03/26
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 73:
    فصل ہفتم (پہلا درس)
    خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 18؍ رمضان المبارک 1446ھ / 19؍ مارچ 2025ء
    بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ کتاب کی سابقہ مباحث سے ربط اور فصل ہفتم؛ خلفا کی خلافت پر دلائلِ عقلی
    ✔️ خلفا کی خلافت پر دلائلِ عقلی قائم کرنے کا معنی
    ✔️ فصل ہفتم (خلافتِ راشدہ کے عقلی دلائل) کے دو توضیحی مقاصد
    ✔️ خلافتِ خاصہ (راشدہ) حقیقتِ شرعی ہے
    ✔️ فریقین کے ہاں خلافت کے معنی و مفہوم اور خلیفہ خاص کی شرائط متعین کرنے کا بنیادی فرق
    ✔️ خلافت و امامت سے متعلق نزاع کی حقیقت اور عقلی دلائل سے نکتۂ اِختلاف کا جائزہ
    ✔️ خلافتِ راشدہ کا معنی ومفہوم اور نظریۂ اِمامت کا عقلی دلائل سے جائزہ
    ✔️ خلافتِ راشدہ اور خلافتِ جابرہ میں فرق
    ✔️ خلافتِ راشدہ وخلیفۂ خاص کے لوازمات و شرائط
    ✔️ خلیفہ کے لیے قریشی ہونے کی شرط کی بے شمار حکمتیں
    ✔️ بچہ، عورت اور نااہل کو خلیفہ بنانا (سوال و جواب)
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا
    続きを読む 一部表示
    1 時間 34 分