エピソード

  • پولیس کی وردی سے جونیئر مسٹر یونیورس تک، اطہر جہان کی کامیابی کی کہانی
    2026/07/09
    کہانی ایک ایسے نوجوان کی کہ جس نے اپنے پہلے ہی بین الاقوامی مقابلے میں جونیئر مسٹر یونیورس کا اعزاز جیت کر دنیا کو حیران کر دیا۔ سندھ پولیس (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر اطہر جہان نے تھائی لینڈ میں منعقدہ مسٹر یونیورس 2026 چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف پاکستان کا پرچم بلند کیا بلکہ یہ ثابت کر دیا کہ عزم، محنت اور مستقل مزاجی کے سامنے کوئی خواب بڑا نہیں ہوتا۔ ایک عام پاکستانی نوجوان سے عالمی چیمپیئن بننے تک کا ان کا سفر اس بات کی زندہ مثال ہے کہ کامیابی قسمت سے نہیں بلکہ کڑی محنت اور لگن سے حاصل ہوتی ہے۔

    _______________جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے
    続きを読む 一部表示
    5 分
  • Pakistan's first wire mesh artist, Sajid Ameeri, creates incredible works of art from metal mesh - جالیوں سے ناقابل یقین فن پارے بنانے والا پاکستان کا پہلا ’وائر میش آرٹسٹ‘ ساجد امیری
    2026/07/08
    The towering mountains of Gilgit-Baltistan, Pakistan, are known not only for their breathtaking natural beauty but also for producing artists of extraordinary talent. One such artist is Sajid Ameeri, who has carved out a unique identity by transforming ordinary wire mesh—commonly used in household windows—into his artistic medium. As Pakistan's only wire mesh artist, he is creating remarkable works in a medium that has traditionally never been regarded as part of painting or sculpture. - گلگت بلتستان (پاکستان) کے بلند و بالا پہاڑ صرف قدرتی حسن ہی نہیں بلکہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل فنکار بھی دنیا کے سامنے لا رہے ہیں، انہی میں سے ایک نام ساجد امیری کا ہے، جنہوں نے عام طور پر گھروں کی کھڑکیوں میں استعمال ہونے والی وائر میش (جالی) کو اپنے فن کا ذریعہ بنا کر ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔ پاکستان کے واحد وائر میش آرٹسٹ کے طور پر وہ ایک ایسے میڈیم میں شاہکار تخلیق کر رہے ہیں جسے روایتی طور پر کبھی فنِ مصوری یا مجسمہ سازی کا حصہ نہیں سمجھا جاتا تھا۔

    __________________Explore more ways to listen to the Urdu program here: Listen to SBS Urdu. Install our mobile app “SBS Audio” on Apple (iPhone) or Android devices: SBS Audio App. Download on Apple App Store, Download on Google Play. Follow us on social media: SBS Urdu on Facebook and on SBS Urdu on Instagram.




    - _______________جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے
    続きを読む 一部表示
    7 分
  • پاکستان میں منفرد سبیل، جہاں پانی کے ساتھ پودا بھی دیا جاتا ہے
    2026/06/25
    محرم الحرام ہمیں قربانی، ایثار اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتا ہے، اسی جذبے کو عملی شکل دیتے ہوئے کچھ پاکستانی نوجوانوں کی ایک ٹیم نے ایک منفرد سبیل کا اہتمام کیا ہے، جو روایتی سبیل سے ہٹ کر نہ صرف پیاس بجھانے کا ذریعہ ہے بلکہ ماحول دوستی کا پیغام بھی دے رہی ہے۔ اس سبیل پر آنے والے ہر شخص کو ایک پودا تحفے میں دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے حصے کا درخت لگا کر ماحول کو سرسبز بنانے میں کردار ادا کرے۔

    جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
    ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
    続きを読む 一部表示
    5 分
  • روایات کی زنجیریں توڑ کر تھر کی خواتین ڈمپر ڈرائیور بن گئیں
    2026/06/24
    آج آپ کو ان بہادر خواتین کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے روایتی سوچ کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی ایک نئی پہچان بنائی۔ اگرچہ یہ خواتین بنیادی تعلیم سے محروم رہیں، لیکن حوصلے، محنت اور عزم کے اعتبار سے کسی سے کم ثابت نہیں ہوئیں۔ سندھ (پاکستان) کے ضلع تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر دریافت ہونے کے بعد نہ صرف علاقے کی معیشت میں تبدیلی آئی بلکہ مقامی خواتین کی زندگیوں میں بھی ایک مثبت انقلاب برپا ہوا۔ ان خواتین نے بطور ڈمپر ڈرائیور خدمات انجام دے کر نہ صرف تھر کے عوام بلکہ پورے پاکستان کو حیران کر دیا۔

    جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
    ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
    続きを読む 一部表示
    5 分
  • مٹی کے ڈھیر سے شاہکار تک، ٹنڈو اللہ یار کے لکھمن داس کی غیرمعمولی داستان
    2026/06/11
    پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے ایک چھوٹے شہر ٹنڈو اللہ یار سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت فنکار لکھمن داس نے محدود وسائل اور بے شمار مشکلات کے باوجود مجسمہ سازی کے فن میں اپنی الگ پہچان بنالی ہے۔ مٹی کے بے جان ڈھیروں کو انسانی چہروں اور شخصیات کی شکل دینے والے لکھمن داس سابق وزیراعظم عمران خان، بینظیر بھٹو اور قائداعظم محمد علی جناح سمیت متعدد معروف شخصیات کے مجسمے تیار کر چکے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے سیکھے گئے ہنر کو مسلسل محنت اور مشق کے ذریعے نکھارنے والے اس باصلاحیت فنکار کے ہاتھوں میں مٹی، ایک نئی زندگی اختیار کر لیتی ہے۔

    جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
    ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
    続きを読む 一部表示
    6 分
  • زخمی اور لاوارث جانوروں کا مسیحا، کراچی کا 'ون مین ایمبولینس'
    2026/06/10
    کراچی (پاکستان) کی مصروف اور ہنگامہ خیز سڑکوں پر ایک ایسی ایمبولینس بھی دوڑتی ہے جو انسانوں نہیں بلکہ بے زبان جانوروں کی مدد کے لیے وقف ہے۔ اس منفرد’ون مین ایمبولینس‘ کے پیچھے سید فیصل ہیں، جو اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر زخمی، بیمار اور لاوارث جانوروں تک پہنچتے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی وہ ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہیں، ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہیں اور جانور کی حالت کے مطابق اسے شیلٹر ہوم منتقل کرنے یا کسی محفوظ ہاتھوں میں دینے کا انتظام کرتے ہیں۔ روزانہ کئی کیسز نمٹانے والے سید فیصل نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ ان بے زبان مخلوقات کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے

    جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
    ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
    続きを読む 一部表示
    8 分
  • عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا تانتا بندھ گیا
    2026/05/21
    عید قرباں قریب آتے ہی سب سے پاکستانیوں کا سب سے بڑا مشن کم قیمت میں اچھا جانور گھر لانے کا ہوتا ہے، ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ جانور خوبصورت بھی ہو اور قیمت بھی مناسب ہو، ایسے میں ملک بھر میں مویشیاں منڈیاں لگ چکی ہیں جہاں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جبکہ بیوپاریوں اور خریداروں کے بھاؤ تاؤ بھی شروع ہو چکا ہے۔
    続きを読む 一部表示
    5 分
  • Breaking the taboos — Yousha Hussain, Pakistan’s first male belly dancer - روایات کو چیلنج کرتا پاکستان کا پہلا مرد بیلی ڈانسر یوشا حسین
    2026/05/13
    In Pakistani society, where even men dancing indoors is often considered inappropriate, there is a young man who chose to become a belly dancer. He faced strong backlash for this decision—his family taunted him, relatives mocked him, and friends labelled him in various ways. However, driven by his passion and determination, he overcame social barriers and became not only Pakistan’s first male belly dancer but also carved out a unique identity for himself. - پاکستانی معاشرے میں جہاں مردوں کے کھلےعام ڈانس کرنے کو بھی معیوب سمجھا جاتا ہے، وہیں ایک ایسا نوجوان بھی ہے جس نے بیلی ڈانسر بننے کا انتخاب کیا، نوجوان کو اپنے اس فیصلے پرشدید ردِ عمل کا سامنا بھی کرنا پڑا، خاندان والوں نے طعنے دیے، تو رشتے داروں نے طنز کے تیر چلائے، دوستوں نے طرح طرح کے القابات سے نوازا، تاہم اپنی دھن میں مگن یہ نوجوان معاشرتی رکاؤٹوں کو عبور کرتا ہوا پاکستان کا نہ صرف پہلا میل بیلی ڈانسر بن گیا، بلکہ اپنی ایک منفرد پہچان بھی بنا لی ۔
    続きを読む 一部表示
    8 分