エピソード

  • غزہ پر قبضے کا امریکی ایجنڈا اور سہولت کار مسلم عرب قیادت | 03-10-2025
    2025/10/08
    غزہ پر قبضے کا امریکی ایجنڈا

    اور سہولت کار مسلم عرب قیادت

    خُطبۂ جمعۃ المبارک

    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 9؍ ربیع الثانی 1447ھ / 3؍ اکتوبر 2025ء

    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:

    آیتِ قرآنی:

    یٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلۡنٰکَ خَلِیۡفَۃً فِی الۡاَرۡضِ فَاحۡکُمۡ بَیۡنَ النَّاسِ بِالۡحَقِّ وَ لَا تَتَّبِعِ الۡہَوٰی فَیُضِلَّکَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَضِلُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ لَہُمۡ عَذَابٌ شَدِیۡدٌۢ بِمَا نَسُوۡا یَوۡمَ الۡحِسَابِ۔ (38 - ص: 26)

    ترجمہ: ’’اے داؤد ہم نے تجھ کو نائب ملک میں سو تو حکومت کر لوگوں میں انصاف سے اور نہ چل جی کی خواہش پر پھر وہ تجھ کو بچلا دے اللہ کی راہ سے مقرر جو لوگ بچلتے ہیں اللہ کی راہ سے ان کے لیے سخت عذاب ہے اس بات پر کہ بھلا دیا انہوں نے دن حساب کا‘‘۔

    حدیثِ نبوی ﷺ:

    ”لَتَتْبَعُنَّ سَنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ شِبْرًا شِبْرًا، وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ حَتّٰى لَوْ دَخَلُوا جُحْرَ ضَبٍّ تَبِعْتُمُوهُمْ“، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْيَهُودُ، وَالنَّصَارَى، قَالَ: ”فَمَنْ؟“ (صحیح بخاری، حدیث: 7320)

    ترجمہ: ”تم اپنے سے پہلی امتوں کی ایک ایک بالشت اور ایک ایک گز میں اتباع کرو گے، یہاں تک کہ اگر وہ کسی گوہ کے سوراخ میں داخل ہوئے ہوں گے تو تم اس میں بھی ان کی اتباع کرو گے“۔ ہم نے پوچھا: یا رسول اللہ! کیا یہود و نصاریٰ مراد ہیں؟ فرمایا: ”پھر اَور کون“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ✔️ داؤدی سلطنت: عدل، حکمت اور انسانیت پروری کا نمونہ تھی

    ✔️ بنی اسرائیل نے اپنی نسلی شناخت کو ”یہوداہ“ کے نام سے متعارف کروایا

    ✔️ اُمّتِ محمدیہ ﷺ کی یہود و نصاریٰ کی اتباع کے بارے میں نبوی پیشین گوئی

    ✔️ تحریری آئین‘ قوموں کی بقا اور ارتقا کی ضمانت ہوتے ہیں

    ✔️ مسخ شدہ مذہبیت کا شاخسانہ‘ انسانی قدروں کا قتل اور انسانی حقوق کی پامالی

    ✔️ امن کے نام پر ٹرمپ کا پُر فریب غزہ منصوبہ در اصل جنگ کا ایجنڈا ہے

    ✔️ فلسطین میں خدا کی رضا کے نام پر سامراجی منصوبے کی توثیق

    ✔️ ٹونی بلیئر ظلم کے وکیل کو انصاف کی کرسی پر بٹھانے کی تیاریاں

    ✔️ عرب ملکوں کی حکمران ایلیٹ: ہمیشہ سامراجی منصوبوں کی مستقل آلۂ کار

    ✔️ ہندوستان میں علامہ رشید رضا مصری کی آمد کا پسِ منظر اور پیشِ منظر

    ✔️ اسلام کے نام پر تحریکات کھڑی کرنے کا کام اور استعماری ایجنڈا

    ✔️ مسلمان عرب ملکوں کے تعلیمی نظام کا المیہ اور اسلام کا حقیقی نظریہ

    ✔️ نیتن یاہو کے بارے میں آج ٹرمپ کے ساتھ کھڑے مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی

    ✔️ مسخ شدہ یہودیت کے متّبِع حکمران فلسطینی عوام پر مسلط ہیں

    ✔️ بے شعور مذہبی طبقے، سیکولر طبقے سب استعماری آلہ کاری میں یکساں ہیں

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/

    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    1 時間 17 分
  • سماج کی تشکیلِ نَو کے قرآنی لائحۂ عمل کے لیے نوجوانوں کی اجتماعی تربیت کی ضرورت واہمیت | 26-09-2025
    2025/10/02
    سماج کی تشکیلِ نَو کے قرآنی لائحۂ عمل کے لیے
    نوجوانوں کی اجتماعی تربیت کی ضرورت واہمیت

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن حفظه الله

    بتاریخ: 2؍ ربیع الثانی 1447ھ / 26؍ ستمبر 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) ملتان

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی
    وَالَّـذِيْنَ لَا يَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَۙ وَاِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِـرَامًا ۔ وَالَّـذِيْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِاٰيَاتِ رَبِّـهِـمْ لَمْ يَخِرُّوْا عَلَيْـهَا صُمًّا وَّعُمْيَانًا ۔وَالَّـذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْيُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا ۔ (الفرقان:74-72)
    ترجمہ: اور جو بیہودہ باتوں میں شامل نہیں ہوتے، اور جب بیہودہ باتوں کے پاس سے گزریں تو شریفانہ طور سے گزرتے ہیں۔اور وہ لوگ جب انہیں ان کے رب کی آیتوں سے سمجھایا جاتا ہے تو ان پر بہرے اندھے ہو کر نہیں گرتے۔اور وہ جو کہتے ہیں کہ ہمارے رب ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا دے۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    0:00 آغاز
    01:09 الله تعالیٰ کا اعلانِ لاتعلقی اور ”عباد الرحمٰن“ کی خوبیاں
    07:21 الله تعالیٰ کی بندگی کا سماجی دائرہ
    15:10 ایمان والی جماعت کی ترجیحات اور لغو سرگرمیوں سے اجتناب
    22:31 قرآن کا اندھی تقلید سے انکار اور نئے سماج کی تشکیل کے لیے عقل و شعور اور بصیرت کی دعوت
    29:51 قریشِ مکہ کی غلط فہمی ، جمود پر مبنی تصوُّرات اور قرآن کا واضح پیغام
    39:36 قرآن حکیم نئے سماج کی تشکیل کے لیے بہ طورِ نصابِ تربیت
    47:42 دینی دعوت کا فروغ اور اعتدال پسند جماعت کا تعارُف
    51:58 انسانی تقاضوں میں تسلسل اور وسائل کا تغیر
    55:07 نوجوانوں میں سماجی نظم اور اجتماعی جدوجہد کی اہمیت؛ اُسوۂ حسنہ کی روشنی میں

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    1 時間 1 分
  • عُلومِ نُبوّت کی حامِل عادِل جماعت کے تاریخی تسلسل کی نمائندہ شخصیت حضرت امام شاہ سعید احمد رائے پوریؒ | 26-09-2025
    2025/09/30
    عُلومِ نُبوّت کی حامِل عادِل جماعت کے تاریخی تسلسل کی نمائندہ شخصیتحضرت امام شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کا عصرِ حاضر میں تجدیدی کردارخُطبۂ جمعۃ المبارکحضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 2؍ ربیع الثانی 1447ھ / 26؍ ستمبر 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ: آیتِ قرآنی: ”يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ۔ (9 – التوبہ: 119)ترجمہ: ”اے ایمان والو! الله سے ڈرتے رہو اور سچوں کے ساتھ رہو“۔ حدیثِ نبوی ﷺ: يَحْمِلُ هَذَا الْعِلْمَ مِنْ كُلِّ خَلَفٍ عُدُولُهُ يَنْفُونَ عَنْهُ تَحْرِيفَ الْغَالِينَ وَانْتِحَالَ الْمُبْطِلِينَ وَتَأْوِيلَ الْجَاهِلين۔ (رواہ البیہقیؒ، مشکاۃ المصابیح، حدیث: 248)ترجمہ: ”اس علم کو بعد میں آنے والے ہر طبقہ کے صاحب تقویٰ لوگ حاصل کریں گے، وہ اس (علم) سے غلو کرنے والوں کی تحریف، جھوٹے لوگوں کی جعل سازی اور جہلا کی تاویل کی نفی کریں گے۔ “ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ کُل انسانیت کی کامیابی کے لیے نبی اکرم ﷺ پر عُلوم کا نُزول اور اس سے وابستگی ضروری✔️ عُلومِ نُبوّت کا بڑا گہرا تعلق وجدانیات سے ہے، نیز اس میں غلطی کا امکان نہیں!✔️ عُلومِ نُبوّت سنبھالنے کے لیے اعلیٰ استعداد اور اہلیت وصلاحیت ضروری✔️ حضرت صدیقِ اکبرؓ میں عُلومِ نبوی ﷺ کو سنبھالنے کے لیے اعلیٰ استعداد اور اہلیت✔️ عُلومِ نبوی ﷺ پر عمل درآمد اور سسٹم بنانے کی اعلیٰ ترین صلاحیت کا نام ”فاروقیت“✔️ عُلومِ نُبوّت کی علمی و عملی اطلاقیات‘ قیامت تک جاری✔️ عُلوم کی حفاظت کرنے والے ’’عُدول‘‘قیامت تک آتے رہیں گے✔️ نفس اور قالب کے تابع اور قلب، روح اور سِرّ‘ دونوں کے تابع وجدان کے نتائج ✔️ حدیث میں مذکورہ تین خرابیوں کو دور کرنے والی عادل جماعت ہمیشہ رہے گی ✔️ حضرت مجدِّدِ الفِ ثانیؒ سے لے کر حضرت امام شاہ سعید احمد رائے پوریؒ تک ’’عُدول‘‘ کا پورا تسلسل ✔️ آج کے خطبۂ جمعہ میں حضرت شاہ سعید احمدؒ کے یومِ وصال کے تناظُر میں گفتگو✔️ چشتی بزرگوں کے یومِ وصال کے موقع پر اجتماع کے مقاصد ✔️ شیخ اور مُربّی کی معیت اختیار کرنا ضروری ✔️ حضرت مجدِّدِ الفِ ثانیؒ کے تجدیدی کارنامے✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا عُلومِ نُبوّت کی حفاظت اور تجدیدی کردار✔️ ولی اللّٰہی جماعت کا شاہ صاحبؒ کے علمی مکتبۂ فکر کے پھیلاؤ میں کردار✔️ مولانا محمد قاسم نانوتویؒ کی علمی کاوشیں اور مولانا رشید احمد گنگوہیؒ کی عملی کوششیں✔️ حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ، حضرت شاہ عبدالرحیم رائے پوریؒ اور ان کی جماعت کا کردار ✔️ حضرت امام شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کی باسٹھ سالہ علمی و شعوری جدوجہد✔️ پاکستانی سماج کی درستگی کے لیے حضرت شاہ سعیداحمدؒ کی شعوری جدوجہد کے اثرات و نتائج✔️ اس دھرتی کا نوجوان حضرت اقدسؒ کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا✔️ حضرت اقدسؒ کی تیارکردہ باشُعور جماعت اور آپؒ کا چھوڑا ہوا مشن ✔️ حضرت اقدسؒ کے یومِ وصال کا پیغام اور شعوری تقاضےمکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لِنک پر کلک کیجیے 👇بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں...
    続きを読む 一部表示
    1 時間 45 分
  • حضور اکرم ﷺ کے جامع دعوتی اُسلوب اور سماجی تشکیل کے لیے اجتماعیت کی تربیّت کے نقطۂ نظر سے دعوتِ فکر | 19-09-2025
    2025/09/24
    حضور اکرم ﷺ کے جامع دعوتی اُسلوب اور سماجی تشکیل کے لیے
    اجتماعیت کی تربیّت
    کے نقطۂ نظر سے دعوتِ فکر

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن حفظه الله

    بتاریخ: 25؍ ربیع الاوّل 1447ھ / 19؍ ستمبر 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی :
    قُلْ يَا عِبَادِ الَّـذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوْا رَبَّكُمْ ۚ لِلَّـذِيْنَ اَحْسَنُـوْا فِىْ هٰذِهِ الـدُّنْيَا حَسَنَةٌ ۗ وَاَرْضُ اللّـٰهِ وَاسِعَةٌ ۗ اِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِـرُوْنَ اَجْرَهُـمْ بِغَيْـرِ حِسَابٍ۔ (39 - الزمر: 10)
    ترجمہ: ”کہہ دو اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو اپنے رب سے ڈرو، ان کے لیے جنہوں نے اس دنیا میں نیکی کی ہے، اچھا بدلہ ہے، اور اللہ کی زمین کشادہ ہے، بے شک صبر کرنے والوں کو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گا“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ✔️ حضور اکر م ﷺ زندگی کے تمام شعبوں میں رہنما
    ✔️ حضور اکر م ﷺ کی امتیازی خصوصیت؛ تمام شعبوں کی رہنما جماعت کی تیاری
    ✔️ انسانی فلاح کا جامع اور عالمگیر تصوُّر
    ✔️ حضرت نوح علیہ السلام کی دعوتی حکمتِ عملی اور داعی کے اوصاف
    ✔️ حضور اکرم ﷺ کی بہ طورِ داعی الی اللہ جدوجہد اور دعوتی حکمتِ عملی
    ✔️ اہلِ مدینہ کو دعوتِ اسلام
    ✔️ قبیلۂ اَوس اور قبیلۂ خزرج کی آپ ﷺ کے ہاتھ پر بیعت اور عہد
    ✔️ ہجرتِ مدینہ، خدشات، معاہدات؛ مقاصدِ بعثت کے تناظُر میں مطالعہ
    ✔️ حضور اکرم ﷺ کی بعثت کا مقصد؛ عالمی نظام کا قیام
    ✔️ ثابت قدم ایمان والی جماعت کے لیے دنیا کی بھلائی اور زمین پر غلبے کا قرآنی تصوُّر
    ✔️ معاشرے کی اجتماعی ترقی اور ادارہ جاتی نظم و ضبط؛ اسوۂ حسنہ کی روشنی میں

    مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کیجیے 👇

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    58 分
  • خلقِ عظیم ﷺ کی رہنمائی میں بد اَخلاق سماج کی تبدیلی کے لیے دینی جدوجہد کے تقاضے | 12-09-2025
    2025/09/24
    خلقِ عظیم ﷺ کی رہنمائی میں
    بد اَخلاق سماج کی تبدیلی کے لیے
    دینی جدوجہد کے تقاضے

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن حفظه الله

    بتاریخ: 18؍ ربیع الاوّل 1447ھ / 12؍ ستمبر 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی
    وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِيْنٍ۔هَمَّازٍ مَّشَّآءٍ بِنَمِـيْمٍ۔مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْـرِ مُعْتَدٍ اَثِـيْمٍ۔ عُتُلٍّ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِـيْمٍ۔اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّّبَنِيْنَ۔اِذَا تُـتْلٰى عَلَيْهِ اٰيَاتُنَا قَالَ اَسَاطِيْـرُ الْاَوَّلِيْنَ۔سَنَسِمُهٝ عَلَى الْخُرْطُوْمِ (القلم:10-15)
    ترجمہ: ”اور ہر قسمیں کھانے والے ذلیل کا کہا نہ مان۔جو طعنے دینے والا چغلی کھانے والا ہے۔ نیکی سے روکنے والا حد سے بڑھا ہوا گناہگار ہے۔ بڑا اجڈ، اس کے بعد بد اصل (غلط نسبت بنانے والا) بھی ہے۔اس لیے کہ وہ مال اور اولاد والا ہے۔ جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے پہلوں کی کہانیاں ہیں۔ عنقریب ہم اس کی ناک پر داغ لگائیں گے“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ✔️رسولُ اللہ ﷺ کی دعوت کا پہلا اُصول؛ غیرُ اللہ کی بالادستی کا خاتمہ
    ✔️رسولُ اللہ ﷺ کی دعوت کا دوسرا اُصول؛ سماج کے کمزور طبقات کی خدمت اور منظّم اجتماعیت کا قیام
    ✔️حضور اکرم ﷺ کی علی الاعلان دعوت کی حکمتِ عملی اور سماج کا آپ ﷺ پر اعتماد
    ✔️اعلانِ نُبوّت پر ابولہب کا ردِ عمل اور مذہب کے متعلق عمومی تاثّر کا جائزہ
    ✔️بداَخلاقی کا ماحول اور با اَخلاق جماعت کی تیاری
    ✔️دینی نظام کے قیام کی جدوجہد؛ مخالف نظام کی طرف سے پیش کش اور دباؤ کی حکمتِ عملی
    ✔️حضور اکرم ﷺ کے خُلقِ عظیم اور سماجی بداَخلاقیوں کا جائزہ
    ✔️حضور اکرم ﷺ کا وعظ و نصیحت اور غافل سماج کا ردِ عمل
    ✔️جدوجہد کو روکنے کے لیے مخالف نظام کی طرف سے سماجی مُقاطَعہ اور خاندانِ بنی ہاشم پر دباؤ کی حکمتِ عملی
    ✔️سچی جماعت کی پہچان اور بدکردار جماعت کے متعلق قرآن کا فیصلہ
    ✔️بداَخلاق اشرافیہ کا تکبُّر و نخوَّت
    ✔️بد اَخلاق سماج کا جائزہ اور متمدّن سماج کے لیے اعلیٰ اخلاق پر جماعت کی تیاری کی ضرورت
    ✔️پاکستان کی سماجی حالتِ زار کا جائزہ

    مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کیجیے 👇

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    1 時間 6 分
  • رسولُ الله ﷺ کا منصبِ اِنذار اور دجل وفریب کے موجودہ نظام میں اس کے تقاضے | 19-09-2025
    2025/09/23
    رسولُ الله ﷺ کا منصبِ اِنذار اور دجل وفریب کے موجودہ نظام میں اس کے تقاضے

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 25؍ ربیع الاوّل 1447ھ / 19؍ ستمبر 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ

    آیاتِ قرآنی
    1۔ إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرٌ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ۔ (13 – الرعد: 7)
    ترجمہ: ”تم تو محض ڈرانے والے ہوں اور ہر قوم کے لیے ایک رہبر ہوتا آیا ہے“۔
    2۔ إِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَيْبِ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ۔ (36 – یٰسین:11)
    ترجمہ: ”بے شک آپ اسی کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت کی پیروی کرے اور بن دیکھے رحمان سے ڈرے پس خوشخبری دے دو اس کو بخشش اور اجر کی جو عزت والا ہے“۔

    حدیثِ نبوی ﷺ
    أَنَا النَّذِيرُ الْعُرْيَانُ. (صحیح مسلم، حدیث: 5954)
    ترجمہ: ”میں صاف صاف ڈرانے والا ہوں“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ✔️ سابقہ خطبۂ جمعہ کا خلاصہ
    ✔️ علم الفتن والانذار
    ✔️ انسانی معیارات سے منحرف انسانیت کے لیے پہلے منذر نوح علیہ السلام
    ✔️ نبی اکرم ﷺ کا کُل انسانیّت کو فتنوں اور دجل و فریب سے (انذار) خبردار کرنا
    ✔️ سورۂ یٰسین میں آپ ﷺ کی صفاتِ حمیدہ کا ذکر
    ✔️ آپ ﷺ کی صفتِ انذار اور قومِ قریش کے انحرافات کی درستگی کا عمل
    ✔️ آپ ﷺ کا انوارات و تجلّیات کا مرکز بیت اللہ الحرام کو کل انسانیت کا مرکز بنانا
    ✔️ علم الانذار؛ دجل و فریب انسانیت کے معیارات کو پرکھنے کی کسوٹی
    ✔️ مشرکینِ مکہ کی دجل و فریب کی شکار قومی حکومت اور آپ ﷺ کے انذار کے پہلو
    ✔️ سردارانِ مکہ کو انذار اور ڈرانے سے ذرا ہدایت حاصل نہیں ہو سکتی!
    ✔️ آپ ﷺ کی صفتِ انذار کے تناظر میں حقائق کا شعوری تجزیہ کرنا لازمی و ضروری
    ✔️ تین سو سال سے دجل وفریب کے پردے میں خوب صورت عنوانات کا کھیل جاری
    ✔️ انسانیت دشمنی اور دجل و فریب کی مثالیں
    ✔️ آپ ﷺ کی صفتِ انداز کی روشنی میں عقل و شعور اور فہم و بصیرت کی ضرورت و اہمیت

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    1 時間 10 分
  • نورِ محمدی ﷺ کا کائنات گیر انقلاب اور اس سے رہنمائی کے شعوری تقاضے | 12-09-2025
    2025/09/16
    نورِ محمدی ﷺ کا کائنات گیر انقلاب اور اس سے رہنمائی کے شعوری تقاضےخُطبۂ جمعۃ المبارکحضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 18؍ ربیع الاوّل 1447ھ / 12؍ ستمبر 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی واحادیثِ نبوی ﷺ آیاتِ قرآنی: 1۔ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ۔ (9 – التّوبه: 33)ترجمہ: ”اس نے اپنے رسولؐ کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا ہے، تاکہ اسے سب دینوں پر غالب کرے، اور اگر چہ مشرک نا پسند کریں“۔2۔ يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا، وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا۔ (33 – الأحزاب: 45-46)ترجمہ: ”اے نبی ! ہم نے آپ کو بلاشبہ گواہی دینے والا اور خوش خبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ اور اللہ کی طرف اس کے حکم سے بُلانے والا اور چراغ روشن بنایا ہے“۔ احادیثِ نبوی ﷺ: 1۔ لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ، حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ، وَلَدِهِ، وَوَالِدِهِ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ . (صحیح مسلم، حدیث: 169)ترجمہ: ” تم میں سے کوئی شخص (اس وقت تک) مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اس کے لیے اس کی اولاد، اس کے والد اور تمام انسانوں سے بڑھ کر محبوب نہ ہوں۔“2۔ ”لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْأفْلَاكَ“۔ (کشف الخفاء ۲/۱۴۸، ،کنز العمال:۳۲۰۲۲، (المستدرک للحاکم:۴۲۲۷)ترجمہ: ”اگر آپ (اے محمد ﷺ) نہ ہوتے تو میں آسمان و زمین کو پیدا نہ کرتا“۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ ماہِ ربیع الاوّل کو آں حضرت ﷺ سے خصوصی مناسبت✔️ آپ ﷺ کی بعثت کے بعد اگلے سو سالوں میں غلبۂ دین کی تکمیل✔️ غلبۂ دین اور کرۂ ارض کا بنیادی پیراڈائم✔️ آپ ﷺ کائنات کے ساتوں مواطن اور ہر زمانے میں امامِ انسانیّت✔️ انسانیّت کی تخلیق کے مرکز و محور‘ نورِ محمدی اور اس کا فیضان ✔️ نورِ محمدی تمام علوم کا مرکز و منبع✔️ روزِ محشر انسانیت حساب کتاب شروع نہ ہونے کی وجہ سے پریشان✔️ اللہ کی خاص عنایت سے آپ ﷺ پر دعا کا اِلقا اور حساب کا عمل شروع ✔️ کفر و شرک کا ارتکاب کرنے والی پہلی قوم اور حضرت نوح علیہ السلام کی انتھک جدوجہد✔️ حضرت نوح علیہ السلام کی دعوتی جدوجہد کی گواہی دینی والی اُمتِ محمدیہ✔️ آپ ﷺ تمام مواطن اور زمانوں میں نبی الانبیاء ﷺ بھی ہیں✔️ کائنات کے عالَم گیر نظام میں ٹائم زون کی بڑی اہمیت✔️ کائنات کا ٹائم زون کو سمجھانے کے لیے حضرت ادریس علیہ السلام پر فلکیاتی علوم کا نزول✔️ نوح علیہ السلام کے دور سے ٹائم زون میں بگاڑ اور انبیا علیہم السلام کا درستگی کے لیے کردار✔️ مشرکینِ مکہ کا دو ٹائم زون کو مکس کرکے کیلنڈر میں تغیر و تبدل✔️ قدیم زمانے سے حساب و کتاب کے لیے شمسی و قمری تقویم کا رواج✔️ قمری و شمسی تقویم مکس کرکے تغیر وتبدل کے مزعومہ مقاصد✔️ شمسی کیلنڈر کے مطابق حساب و کتاب کی سب سے بڑی خرابی✔️ آپ ﷺ کا خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر کیلنڈر کی درستگی کی نشان دہی کرنا ✔️ 17 ہجری قمری کیلنڈر کے باقاعدہ سرکاری اجرا کے لیے مشاورت✔️ قمری تقویم میں آج تک تغیر وتبدل نہیں ہوا✔️ آپ ﷺ کی ولادت کے بعد زمان و مکان میں غیر معمولی انقلابات کا ...
    続きを読む 一部表示
    1 時間 52 分
  • ولادتِ با سعادت کے 1500 سالہ تکمیل کے موقع پر قومی ریاست کی عصری تشکیل کے لیے رسولُ اللّٰه ﷺ کے خُلقِ عظیم کی رہنمائی میں بنیادی سماجی اقدار کی اطلاقی ناگزیریت | 05-09-2025
    2025/09/08
    ولادتِ با سعادت کے 1500 سالہ تکمیل کے موقع پر قومی ریاست کی عصری تشکیل کے لیے رسولُ اللّٰه ﷺ کے خُلقِ عظیم کی رہنمائی میں بنیادی سماجی اقدار کی اطلاقی ناگزیریت

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 4؍ ربیع الاوّل 1447ھ / 29؍ اگست 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ

    آیاتِ قرآنی
    فَمَا لِهَؤُلَاءِ الْقَوْمِ لَا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ حَدِيثًا، مَا أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللَّهِ وَمَا أَصَابَكَ مِنْ سَيِّئَةٍ فَمِنْ نَفْسِكَ وَأَرْسَلْنَاكَ لِلنَّاسِ رَسُولًا، وَكَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا، مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمَنْ تَوَلَّى فَمَا أَرْسَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا۔ (4 – النساء: 78 تا 80)
    ترجمہ: ”ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ کوئی بات ان کی سمجھ میں نہیں آتی، تجھے جو بھی بھلائی پہنچے وہ اللہ کی طرف سے ہے اور جو تجھے برائی پہنچے وہ تیرے نفس کی طرف سے ہے، ہم نے تجھے لوگوں کو پیغام پہنچانے والا بنا کر بھیجا ہے اور اللہ کی گواہی کافی ہے۔ جس نے رسول کا حکم مانا اس نے اللہ کا حکم مانا اور جس نے منہ موڑا تو ہم نے تجھے ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا“۔

    حدیثِ نبوی ﷺ
    مَنْ يُرِدِ اللّٰهُ بِه خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ۔ (صحیح بخاری، حدیث: 71)
    ترجمہ: ”جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کرے اسے دین کی سمجھ عنایت فرما دیتا ہے“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ✔️ تفقہ و بصیرت اور قومی شعور کی بیداری میں انبیا علیہم السلام کی کدوکاوشیں
    ✔️ نبی اکرمﷺ کا اقوامِ عالَم کی ترقی کا شعوری پروگرام اور عملی کردار
    ✔️ قومِ قریش کی شعوری بیداری کے لیے آپﷺ کی انتھک جدوجہد
    ✔️ قومی و بین الاقومی نظام کی تشکیل کے لیے آپؐ کی شعوری تعلیم وتربیت
    ✔️ خطبے کی مرکزی آیت کے شانِ نزول کا پسِ منظر اور تفسیری خلاصہ
    ✔️ ان آیات کی روشنی میں موجودہ مسائل کا شعوری جائزہ اور قومی حقائق سمجھنے کی دعوت
    ✔️ نیشنل ازم اور ریاستِ پاکستان کا قیام؛ ایک شعوری حقیقت
    ✔️ حقیقی نیشنل ازم کی اساس پر ہندستان کا ہزار سالہ اسلامی دور
    ✔️ ہندستان میں نیشنل ازم کی دینی تاریخ کا شعوری جائزہ‘ عصری تقاضا
    ✔️ مسلم ہندستان کے نیشنل ازم سے نابلد مذہبی اور سیاسی پارٹیاں
    ✔️ نیشنل ازم، دھرتی کے حقائق کے علی الرغم اور قومی سوچ سے عاری مقتدرہ
    ✔️ قومی شعور اور دھرتی کے درست حقائق تسلیم نہ کرنے کے نتائج
    ✔️ فقاہت پر مبنی قرآنی پکار سمجھے بغیر عصری مسائل حل نہیں ہو سکتے

    مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لِنک پر کلک کیجیے 👇

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    2 時間 1 分