『خطبات』のカバーアート

خطبات

خطبات

著者: Rahimia Institute of Quranic Sciences
無料で聴く

このコンテンツについて

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan w: www.rahimia.org FB: @rahimiainstitute© 2021 Rahimia Institute of Quranic Sciences イスラム教 スピリチュアリティ
エピソード
  • انبیائے کرام علیہم السلام اور ان کے وارثین کاربانی سازکرداراورمسخ شدہ قیادتوں کاطرزِعمل دعوتِ فکر | 25-07-2025
    2025/08/05
    انبیائے کرام علیہم السلام اور ان کے وارثین کا ربانی ساز کردار اور
    مسخ شدہ قیادتوں کا طرزِ عمل ؛ دعوتِ فکر
    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن حفظه الله
    بتاریخ: 29؍ محرم الحرام 1447ھ / 25؍ جولائی 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) ملتان کیمپس
    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ
    آیتِ قرآنی
    مَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ يُّؤْتِيَهُ اللّـٰهُ الْكِتَابَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ ثُـمَّ يَقُوْلَ لِلنَّاسِ كُوْنُـوْا عِبَادًا لِّىْ مِنْ دُوْنِ اللّـٰهِ وَلٰكِنْ كُوْنُـوْا رَبَّانِيِّيْنَ بِمَا كُنْتُـمْ تُعَلِّمُوْنَ الْكِتَابَ وَبِمَا كُنْتُـمْ تَدْرُسُوْنَ (آل عمران:79)
    ترجمہ: کسی انسان کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ اللہ اسے کتاب اور حکمت اور نبوت عطا فرمائے پھر وہ لوگوں سے یہ کہے کہ اللہ کو چھوڑ کر میرے بندے ہو جاؤ لیکن کہے گا کہ تم لوگ اللہ والے بن جاؤ اس لیے کہ تم اللہ کی کتاب سکھاتے ہو اور اس واسطے کہ تم پڑھتے ہو۔
    حدیثِ نبوی ﷺ
    إِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبِضُ الْعِلْمَ انْتِزَاعًا يَنْتَزِعُهُ مِنَ النَّاسِ، وَلَكِنْ يَقْبِضُ الْعِلْمَ بِقَبْضِ الْعُلَمَاءِ، حَتَّى إِذَا لَمْ يَتْرُكْ عَالِمًا اتَّخَذَ النَّاسُ رُءُوسًا جُهَّالًا، فَسُئِلُوا فَأَفْتَوْا بِغَيْرِ عِلْمٍ فَضَلُّوا وَأَضَلُّوا۔ (صحیح مسلم، حدیث: 2673)
    ترجمہ:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ علم کو لوگوں سے چھینتے ہوئے نہیں اٹھائے گا بلکہ وہ علماء کو اٹھا کر علم کو اٹھا لے گا حتی کہ جب وہ (لوگوں میں) کسی عالم کو (باقی) نہیں چھوڑے گا تو لوگ (دین کے معاملات میں بھی) جاہلوں کو اپنے سربراہ بنا لیں گے۔ ان سے (دین کے بارے میں) سوال کیے جائیں گے تو وہ علم کے بغیر فتوے دیں گے، اس طرح خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔“
    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    0:00 آغاز
    01:00 انسانی عظمت اور انبیا علیہم السلام کا کردار
    06:10 معاشرتی اَخلاق کی حقیقت
    08:07 انبیا علیہم السلام کی معاشرتی زندگی اور منکرین کا اعتراض
    12:58 تزکیہ و تربیت کا نبوی کردار
    18:33 وصالِ نبوی ﷺ کے بعد جماعتِ صحابہ کا قائدانہ کردار
    25:34 ربانی کردار کا تعارف اور مسخ شدہ مذہبی قیادت
    30:09 معاشرتی معاملات میں ترجیحات کے تعین کا اسوہ حسنہ
    34:47 ربانی جماعت کا تسلسل اور ارتقا
    39:51 معاشرتی زوال کے اسباب؛جاہل قیادت
    43:36 سچی قیادت کا کردار اور امیر خسرو کا واقعہ
    47:29 اخوت و احترام کی نبوی تربیت اور وفد نجران
    52:59 فرسودہ اجتماعیتیں اور سچی جماعت کی خوبیاں
    مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کیجیے 👇
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    58 分
  • اُسوہ نبوی ﷺ اور علمائے حق کی تاریخ کی روشنی میں آزاد قومی حکمتِ عملی کی تشکیل کی ضرورت واہمیت | 01-08-2025
    2025/08/05
    اُسوہ نبوی ﷺ اور علمائے حق کی تاریخ کی روشنی میں آزاد قومی حکمتِ عملی کی تشکیل کی ضرورت واہمیتخُطبۂ جمعۃ المبارکحضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 6؍ صفر المظفّر 1447ھ / یکم؍ اگست 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺآیتِ قرآنیوَإِنْ كَذَّبُوكَ فَقُلْ لِي عَمَلِي وَلَكُمْ عَمَلُكُمْ أَنْتُمْ بَرِيئُونَ مِمَّا أَعْمَلُ وَأَنَا بَرِيءٌ مِمَّا تَعْمَلُونَ۔ وَمِنْهُمْ مَنْ يَسْتَمِعُونَ إِلَيْكَ أَفَأَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ وَلَوْ كَانُوا لَا يَعْقِلُونَ۔وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْظُرُ إِلَيْكَ أَفَأَنْتَ تَهْدِي الْعُمْيَ وَلَوْ كَانُوا لَا يُبْصِرُونَ۔ إِنَّ اللّٰهَ لَا يَظْلِمُ النَّاسَ شَيْئًا وَلَكِنَّ النَّاسَ أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ۔ (10 – یونس:41 تا 44)ترجمہ: ”اور اگر تجھے جھٹلائیں تو کہہ دے! میرے لیے میرا کام اور تمھارے لیے تمھارا کام، تم میرے کام کے جواب دہ نہیں اور مَیں تمھارے کام کا جواب دہ نہیں ہوں۔ اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ تمھاری طرف کان لگاتے ہیں ،کیا تم بہروں کو سنا سکتے ہو؟ اگر چہ وہ نہ سمجھیں۔ اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ تمھاری طرف دیکھتے ہیں، کیا تم اندھوں کو راہ دکھا دو گے؟ اگر کچھ بھی نہ دیکھتے ہوں۔ بے شک اللہ لوگوں پر ذرہ ظلم نہیں کرتا، لیکن لوگ ہی اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں“۔حدیثِ نبوی ﷺ”مَنْ مَشَى مَعَ ظَالِمٍ لِيُقَوِّيَهُ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ ظَالِمٌ فَقَدْ خَرَجَ مِنَ الْإِسْلَام“۔ (مشکوٰۃ المصابیح، حدیث: 5135)ترجمہ: ” جو شخص ظالم کے ساتھ چلتا ہے تاکہ وہ اس کو تقویت پہنچائے، حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ ظالم ہے، ایسا شخص اسلام سے خارج ہو جاتا ہے“۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ قرآن حکیم کی عبرت حاصل کرنے اور غفلت دور کرنے کی دعوت✔️ مکی دور میں نبوی دعوتی اُسلوب اور عالمی منظر نامہ ✔️ حضور اکرم ﷺ کا اپنی دعوت میں اہلِ مکہ کو قیصر و کسریٰ کی ایجنٹی سے خبردار کرنا✔️ سورت یونس میں قومی شناخت اور قومی تقاضوں پر زور دیا گیا ہے ✔️ قرآن حکیم کی مکی سورتوں میں قومی انقلاب کے تصوُّر کو اُجاگر کیا گیا ہے ✔️ رسول اللہ ﷺ کا قومی سطح پر انقلابی جماعت بنانے کا اعلان ✔️ نظام سے بیزاری کا اعلان، نیز قوم کو نظامِ ظلم کے نتائج سے آگہی کی جدوجہد✔️ جان بوجھ کر نظامِ ظلم کی حمایت اور ساتھ دینا‘ اسلام کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے✔️ قران حکیم کا عالَم گیر قانون اور اس کے اطلاقی پہلوؤں کی نشان دہی✔️ خطبے کی حدیث کی توضیح و تشریح ✔️ آیات اور احادیث کے تناظر میں موجودہ قومی حالت کے جائزہ لینے کی اہمیت ✔️ رسول اللہ ﷺ کی مکی زندگی پر امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا نظریہ افروز قول ✔️ استعماری تسلط کے بعد اس خطے میں سامراجی نظامِ ظلم کے 300 سال ✔️ اکابرین علمائے حق کا اُسوۂ نبوی کی روشنی میں تبدیلئ نظام کی جدو جہد کی تاریخ ✔️ ہندوستان میں صاحبِ بصیرت علما کا کردار اور غیر سیاسی علما کی چشم پوشی ✔️ اگست کے مہینے میں عالمی استعماری نظام کے جنوبی ایشیائی قوموں پر ظلم کی تاریخ ✔️ آج کے پاکستان میں آزادانہ قومی نظام کی ناگزیریت اور ضرورت و اہمیت ✔️ عالمی استعماری نظام کے مقابلے میں مسلم ممالک کا آلہ کارانہ کردار اور اس کے نتائجبروقت ...
    続きを読む 一部表示
    1 時間 19 分
  • صراطِ مستقیم کی نبویؐ حکمتِ عملی کی روشنی میں موجودہ انحرافی رویوں کا جائزہ | 25-07-2025
    2025/08/05
    صراطِ مستقیم کی نبویؐ حکمتِ عملی کی روشنی میں موجودہ انحرافی رویوں کا جائزہ

    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 29؍ محرم الحرام 1447ھ / 25؍ جولائی 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:

    آیتِ قرآنی:
    قُلْ إِنَّنِي هَدَانِي رَبِّي إِلىٰ صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ دِينًا قِيَمًا مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَo قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَo لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذٰلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَo۔ (6 – الأنعام: 161 تا 163)
    ترجمہ: ”کہہ دو! میرے رب نے مجھے ایک سیدھا راستہ بتلا دیا ہے، ایک صحیح دین ابراہیم کی ملت جو ایک ہی طرف کا تھا، اور مشرکوں میں سے نہیں تھا۔ کہہ دو ! بے شک میری نماز اور میری قربانی اور میرا جینا اور میرا مرنا اللہ ہی کے لیے ہے جو سارے جہان کا پالنے والا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھے اسی کا حکم دیا گیا تھا اور میں سب سے پہلے فرماں بردار ہوں“۔

    حدیثِ نبوی ﷺ:
    ” بُعِثْتُ بِالْحَنِيفِيَّةِ السَّمْحَةِ“۔ (مسند احمد، حدیث: 22291)
    ترجمہ: "مجھے یکسو اور آسان دین دے کر بھیجا گیا ہے“۔

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ حضرت محمد ﷺ آخری نبی اور دینِ اسلام آخری دین ہے
    ✔️ شریعتِ محمدیہ ﷺ میں خواصِ انسانیّت اور اقدارِ انسانیّت کی بنیاد پر ارتفاقات و اَخلاق کی بنیاد ہے
    ✔️ ”سورت اَنعام“ کے بنیادی مضامین کے ساتھ آج کے خطبے کے موضوع کا تعلق و ربط
    ✔️ ”سورت اَنعام“ میں انحرافات کرنے والے طبقوں پر حجت اور ان کے تصوُّرات کا ردّ
    ✔️ صراطِ مستقیم کا معیار حضرت ﷺ کے اعمال اور سیرت ہے
    ✔️ شریعتِ محمدیہ ﷺ میں علم اور عمل کا باہمی تعلق اور صراطِ مستقیم کا درست تصوُّر
    ✔️ عصرِ حاضر میں موٹیویشنل سپیکرز کا تصوُّرِ علم اور ان کی عملی کوتاہیاں اور کمزوریاں
    ✔️ اَخلاقیات سے بے بہرہ علم کے خوف ناک نتائج اور انسانی اجتماعیّت پر اس کے اثرات
    ✔️ آجِر اور مزدور کے درمیان عملی کردار اور اس کے نتائج کے حوالے سے حقوق و فرائض
    ✔️ شریعتِ محمدیہ ﷺ کی طرف سے ارتفاق چہارم کا صراطِ مستقیم اور اس کا اظہار
    ✔️ شریعتِ محمدیہ ﷺ میں مکی و مدنی سیاست کے تناظُر میں سیاست کا صراطِ مستقیم
    ✔️ شریعتِ محمدیہ ﷺ کے شاہراہِ علم و عمل سے انحرافات کرنے کے نتائج
    ✔️ دینِ اسلام کے صراطِ مستقیم سے انحرافات کے حوالے سے تشیُّع اور تسنُّن کے رویّے
    ✔️ اپنے ہاتھ اور ہنر سے کما کر صدقہ کرنے والے اور بغیر کمائے کے عابد اور زاہد
    ✔️ یہود و نصاریٰ اور مسلمانوں کے ہاں ملتِ ابراہیمیہ سے انحرافات کے رویّے
    ✔️ سابقہ ادیان میں تشدُّد و سختی کے مقابلے میں اسلام میں آسانی و راحت کا تصوُّر
    ✔️ دینِ اسلام میں صراطِ مستقیم کا جامع تصوُّر اور اس کے عملی نظام کے بنیادی تقاضے

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    続きを読む 一部表示
    1 時間 19 分
まだレビューはありません